اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والا پاکستانی جوان سید کاشف کاظمی بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر جرمن پارلیمنٹ میں 21 سال کی عمر میں بطور عزازی ایم این اے منتخب ہوگیا۔ پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منوا لیتے ہیں۔ بیرون ممالک میں مواقع زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جو موقع ملتا ہے، اس کو ایک پل کے لئے ضائع نہیں ہونے دیتے۔ اس کی تازہ ترین مثال پاکستان کے قبائلی علاقہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے اور جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی ایم این اے بننے والے 21 سالہ سید کاشف کاظمی کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر کاشف کاظمی 27 سے 30 مئی تک جرمن پارلیمنٹ کے ایم این اے ہیں۔ جرمن پارلیمنٹ میں کاشف کاظمی وزارت اکنامکس اور توانائی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ کاشف کاظمی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل، صدر سٹائین مائیا، مئیر برلن اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ کاشف جرمنی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲